12 اپریل، 2025، 10:16 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85800541
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ مسقط پہنچ گئے

 تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایک سیاسی وفد لے کر، مشرق وسطی کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے عمان گئے ہیں

ارنا کے مطابق وزير خارجہ سید عباس عراقچی آج سنیچر12 اپریل کو دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی، اورپابندیوں کے خاتمے نیز ایٹمی معاملے کے سینیئر مذاکرات کاروں، متعلقہ ماہرین، اپنے سیاسی معاون مجید تخت روانچی نیز بین الاقوامی و قانونی امور کے معاون کاظم غریب آبادی کے ہمراہ مسقط پہنچ گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایرانی وفد کی عمان روانگی سے قبل اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا تھا کہ کہ " فاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَکَّلْ عَلَی اللہ" (یعنی جب عزم کرلیا ہے تو پھر اللہ پر توکل کرو)  ہم وزیر خارجہ کی معیت ميں، اپنے تجرجہ کارترین رفقائے کار کے ہمراہ مسقط روانہ ہورہے ہیں اور ایران کے قومی مفاد اور اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے پوری  توانائی سے استفادے پر مصمم ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .